سیلاب کی تباہ کاریاں،بھارت کی پاکستان کو امداد کی پیشکش

Published on September 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 955)      No Comments
44اسلام آباد (یو این پی) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان اور بھارت میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو امدادی کوششوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کو لکھے گئے ایک خط میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ خطہ میں شدید بارشوں اور سیلاب نے بڑی تباہی مچائی جس میں بڑا جانی اور املاک کا نقصان ہوا۔جموں وکشمیر میں سیلاب کی صورتحال کے متعلق انہوں نے کہا کہ سیلاب سے لائن آف کنٹرول کے اطراف مساوی جانی ومالی نقصان ہوا۔انہوں نے متاثرہ لوگوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے امدادی کوششوں کیلئے حکومت پاکستان کو مدد کی پیشکش کی۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy