سیالکوٹ ۔۔۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ ریجن کے بی۔اے کے تمام مضامین کے ٹیوٹرز کا بائیوڈیٹاآن لائن کر دیا گیا ہے،ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹرپروفیسر خلیل زبیرنے کہاہے کہ یونیورسٹی کے بی۔اے ،بی۔کام کے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ٹیوٹرز کے کوائف آن لائن دیکھ کر فوری ان سے رابطہ کریں اور اپنی اسائنمنٹس فوری طور پر ان کے حوالے کریں۔جو طلبہ اپنی اسائنمنٹس ٹیوٹرز کو ارسال نہیں کریں گے وہ امتحان میں فیل کر دیئے جائیں گے جس کی تمام ذمہ داری طلبہ پر ہو گی۔