اسلام آباد ۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطا بق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔اتوارکو محکمہ موسمیات کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دورانملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم خشک رہا ۔تاہم مالاکنڈاور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر3جبکہ کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم او ر مرطوب رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، کوہاٹ،گوجرانوالہ،لاہورڈویژن اورکشمیرمیں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دریاؤں میں مختلف مقامات پر پانی کے بہاؤ کی موجودہ صورتحال کے مطابق دریائے جہلم (منگلہ میں آمد110,000 کیوسک ، اخراج 101,000، رسول آمد 116,000، اخراج ،116,000)، دریائے چناب ( مرالہ آمد 192,000، اخراج 189,000 ، خانکی آمد 637,000، اخراج 637,000 اور قادرآباد آمد 865,000، اخراج 865,000، پنجند آمد 18,900 ، اخراج 3,000) ریکارڈ کیا گیا ۔دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر 13اور14ستمبرجبکہ سکھر بیراج کے مقام پر4 1 اور 15ستمبر کو اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختو نخواہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔اتوارکو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں41ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پڈیڈن، سکھر، دالبندین، رحیم یار خان، نورپور تھل اور دادو میں40 جبکہ اسلام آباد میں33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔