دوسوکے وی کا ٹرانسفامر دوسرے روز بھی تبدیل نہ ہو سکا، واپڈا اہلکاروں کی طرف سے 12ہزار روپے کا مطالبہ

Published on September 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments

index
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)200کے وی کا ٹرانسفامر دوسرے روز بھی تبدیل نہ ہو سکا، واپڈا اہلکاروں کی طرف سے 12ہزار روپے کا مطالبہ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے شدید احتجاج، واپڈ اہلکار خود کی ٹرانسفامر خراب کر دیتے ہیں اور بھاری نذرانے کے بعد ٹھیک کر دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق للیانی چرچ کے قریب لگایا گیا 200کے وی کا ٹرانسفامر دو روز قبل جل گیا تھا جو کہ نذرانہ نہ دینے کی وجہ سے ٹھیک نہ ہو سکا، آل پاکستان مسلم لیگ قصور کے نائب صدر منیر امد قصوری، شہزار رحمت، عدنان احمد، بشیر احمد، کرم داد، علی احمد ودیگر شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا اہلکا ایس ڈی او ریاض رحمانی کی ملی بھگت سے ٹرانسفامر خود ہی خراب کر دیتے ہیں اور بھاری نذرانے لینے کے بعد دوبارہ لگا دیا جاتا ہے۔ ہمارے محلہ میں لگایا گئے200کے وی کے ٹرانسفامر کے جلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ اس محلہ میں نہ تو کوئی شخص ای سی چلاتا ہے اور نہ ہی کوئی امیر شخص رہائشی پذیر ہے جس کا لوڈ زیادہ ہو۔ اس ٹرانسفامر میں نقص صرف اور صرف12ہزار روپے ہتھیانے کی خاطر ڈالا گیا۔ہم نیب سے مطالبہ کرتے ہیں واپڈا اہلکاروں کے اثاثہ جات چیک کئے جائیں جو راتوں رات کروڑ پتی بنتے جا رہے ہیں۔ اگر نیب نے فوری نوٹس نہ لیا تو ہم مکمل ثبوت کے ہمراہ نیب کو خود درخواست دیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes