امریکہ پاک، بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ترجمان دفتر خارجہ

Published on September 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

222
واشنگٹن۔۔۔ امریکی دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ پاک، بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔منگل کو معمول کے مطابق پریس بریفنگ کے دوران خاتون ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ ہم ان تمام کوششوں کی بھر حمایت کریں گے جس سے جنوبی ایشیا کے دو پڑوسی ملکوں پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات میں بہتری آئے۔مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں حالیہ بدترین سیلاب سے جانی ومالی نقصانات کے موقع پر دونوں ملکوں کے وزراء اعظم کے مابین خطوط کے تبادلے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔پاکستان کیلئے امریکی امداد سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں تازہ پیش رفت کا جائزہ لے گی لیکن انہوں نے اس جانب اشارہ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا ہر قسم کی امداد کیلئے تیار ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题