تحقیقاتی کمیٹی نے چلڈرن وارڈ آئی سی یو کا متعلقہ ریکارڈ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں

Published on September 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

Khawaja Salman Rafiq 9-9-2014
ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی آج شام تک رپورٹ پیش کرے گی
وہاڑی( ڈاکٹربی اے خرم)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارر ہسپتال وہاڑی کے چلڈرن آئی سی یو میں ڈاکٹر اور سٹاف کی مبینہ غفلت سے چار بچوں کی ہلاکت پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی ڈاکٹر اور سٹاف آئی سی یو وارڈ کی فوری معطلی کا حکم دیا ہے اور بچوں کی ہلاکت کی وجوہات کے تعین کے لیے ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر افضل بشیرکی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جو آج شام تک رپورٹ پیش کرے گی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا ڈاکٹر محمد اکرم شامل ہیں تحقیقاتی کمیٹی نے چلڈرن وارڈ آئی سی یو کا متعلقہ ریکارڈ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم کا کہنا ہے کہ تحقیقات غیر جانبدار ہوں گی اور غفلت کے مرتکب سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی دریں اثناوزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ سلمان رفیق ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی معا ئنہ ٹیم کے چیئرمین محمد عرفان اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب زاہد پرویزنے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے چلڈرن آئی سی یو وارڈ کا معائنہ کیا او ربچوں کی ہلاکت کے حوالہ سے وجو ہات کے تعین کیلئے تحقیقات کیں ٹیم نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء سے بھی ملا قات کی اور ان سے بھی اس حوالہ سے معلومات حاصل کیں اس موقعہ پر ڈی سی او جو اد اکرم ،ڈی پی او صادق علی ڈوگر ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی معائنہ ٹیم کے چیئرمین کو تحقیقا ت کے سلسلہ میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ چلڈر ن آئی سی یو وارڈ میں صرف چار بچوں کی ہلا کت کی تصدیق ہوئی ہے آئی سی یو کے ریکارڈ کے مطابق اُس وقت وارڈ میں کل چودہ بچے داخل تھے جن میں سے چار جاں بحق ہو گئے اور با قی دس بچے زیرعلاج ہیں جنہیں بہترین طبی سہو لیات فراہم کی جارہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ سلما ن رفیق نے جاں بحق ہونے بچوں کے لواحقین سے ملا قات کی اور ان سے اظہار تعز یت کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کر تے ہوئے یقین دلا یا کہ اگر اس واقعہ میں کسی کی بھی غفلت ثابت ہوئی تو پھر قرار واقعی سزا دی جا ئے گی اس موقعہ پر ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے چودھری یوسف کسیلیہ ، ایم پی اے مسزِ شمیلہ اسلم سماجی رہنما نو شین ملک ، سجا د خان کھچی بھی مو جو د تھیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes