فلم کی کہانی کا کردار ہر وہ لڑکی ہے جو اس معاشرے میں مشکل سے جی رہی ہے طلال فرحت

Published on September 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 608)      No Comments

Talal
لاہور(یواین پی) آنے والے پروجیکٹ کی کہانی دو ممالک میں بسنے والی اُن چند لڑکیوں پرمشتمل ہے، جو عام زندگی میں گھریلو، معاشرتی پریشانیوں سمیت تشدد زد ہ وارداتوں جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں ،وہ بڑی مصلحت اور پروقار طریقے سےُ ان مسائل کو انٹرٹینمنٹ پوائنٹ آف ویو سے حل کرجاتی ہیں، کوشش کی جا رہی ہے کہ پڑوسی ممالک کی معروف کاسٹ کے ساتھ نئے فنکاروں کو لے کر دوستی کی بنیاد پر کہانی کو فلم کی صورت میں ڈھال کر عوام کے لیے پیش کیا جائے، یہ بات رائٹر وڈائریکٹرطلال فرحت نے نجی تقریب میں یواین پی بات چیت کے دوران کہی، انہوں نے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس کہانی کا کردار ہر وہ لڑکی ہے جو اس معاشرے میں مشکل سے جی رہی ہے،دیکھا جائے تو ہمیں ایسے جیتے جاگتے کردارہر گلی میں ملتے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ایسے مناظر کودیکھ کر ہم جان بوجھ کے نظر انداز کر دیتے ہیں جو کہ معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ جستجو ، لگن اور شوق ہو تو مثالی کہانی کولے کر فلم بنائی جا سکتی ہے، اس سے کم از کم ڈوبتی انڈسٹری کو سہارا تو دیا جا سکتا ہے اگرمیڈیا کی اس چھوٹی سی نگری میں اپنا نام فلم کی ڈائریکٹری میں درج کر دوں تو میں یہ سمجھوں گا کہ یہ ہی میری کامیابی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے دل چھوجانے والے سبجیکٹ کو لیا ہے، یقیناًدیکھنے والوں کو اپنے قرب وجوارکے ماحول کا منظر نظر آئے گا، پروجیکٹ کا مرکزی خیال میرا اپنا ہے ، انشااللہ امید ہے کہ اسے جلد شروع کر دیا جائے گا، اس انڈسٹری میں ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ ہماراٹیلنٹ ہی ہمارااصل ہُنرہے، اپنے ہُنر کے ساتھ ناانصافی کرنا خود اپنے ضمیر کے ساتھ نا انصافی کرنے کے مترادف ہے،بات چیت کے دوران آڈیشن سے متعلق کیے گئے سوال پر مسکراتے ہوے جواب دیا کہ کافی لوگوں نے اس سلسلے میں رابطہ کیا، آڈیشن میں زیادہ تر نئے فنکاروں کو اپنے ہُنرسے زیادہ معاوضے کی فکرتھی، ہمارے پاس دیگر شہروں سے بھی بہت فون آئے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر پیغامات آئے کہ آپ ہمارے شہروں کے ٹیلنٹ کو کیوں نہیں آزما رہے لہذا یہ طے پایا ہے کہ انشااللہ عنقریب کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد میں بھی جاکر آڈیشن لیے جائیں گے، اور یہ خوش آئند بات ہوگی کہ نئے ٹیلنٹ اپنے ہُنر کو بڑی اسکرین پر دکھاسکیں گے، آخر میں انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے سلسلے میں اٹھارہ سال سے پینتیس سال کے خواتین و حضرات رابطہ کرسکتے ہیں اور امیدہے کہ انشا اللہ اُن کی نئی ٹیم اس پروجیکٹ کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے میں ضرور معاون ثابت ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes