انٹرمیڈیٹ پارٹ سکینڈ و کمپوزٹ سالانہ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان آج ہو گا

Published on September 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 606)      No Comments

BF
فیصل آباد(یواین پی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ سالانہ 2014ء کے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کے ناموں کا اعلان آج 11 ستمبر شام 6بجے کیا جائے گا جبکہ باضابطہ رزلٹ کا اعلان کل 12 ستمبر 2014ء کو ایجوکیشن بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونیوالی ایک پروقار تقریب میں ہو گا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ہوں گے جو پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ ضمنی 2014ء کے داخلہ فارمز بنکوں سے دستیاب نہیں ہوں گے بلکہ یہ بورڈ کی ویب سائیٹ ے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکیں گے۔
www.bisefsd.edu.pk

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题