حکومت کالم نویس طاہر انجم پر ہونے والے حملے کا فوری ایکشن لے، عقیل خان سینئر نائب صدر

Published on September 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

aqe
لاہور(یواین پی) کالمسٹ کونسل آف پاکستان طاہر انجم (میگزین ایڈیٹر روزنامہ جناح)ممبر کالمسٹ کونسل آف پاکستان پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں اور کالمسٹوں پر حملے کرنے والوں کے خلاف فوری اورسخت ایکشن لیں۔ ہر روز صحافت کے لوگوں کو کھلم کھلا تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہیمگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ یادرہے 9ستمبر کی رات طاہر انجم پر گاڑی میں سوار چند لوگوں نے حملہ کیا تھا۔ جس میں ان کے پاؤں میں فریکچر اور ان کے پاؤں کی رگیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جسکی وجہ سی وہ ایف آئی آر بھی درج نہ کراسکے۔اس سے پہلے بھی دسمبر میں طاہر انجم پر اسطرح کا حملہ ہوچکا ہے مگر انتظامیہ اور حکومت نے اس وقت بھی کوئی ایکشن نہ لیا۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ طاہر انجم پر ہونے والے حملے کا فوری ایکشن لیتے ہوئے اسکا ازالہ کریں ورنہ کالمسٹ کونسل پاکستان بھر میں احتجاج کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes