لاہور (یواین پی ) ایف ایس سی سالانہ امتحان 2014ء میں لاہور بورڈ سے ہونہار طالبہ مہروز ذوالفقار نے 929 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی خوشی کے اس موقع پہ یواین پی سے خصوصی انٹرویو کے دوران مہروز ذوالفقار نے بتایا میری کامیابی میں رب کائنات کا فضل،اساتذہ کی خصوصی شفقت اور میری انتھک محنت کا بڑا عمل دخل ہے انشاء اللہ میں آئندہ بھی اپنے اعزاز کو برقرار رکھوں گی