راولپنڈی (یواین پی) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر راولپنڈی ساجد ظفر ڈھال نے انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اطلاعات پر ضلع راولپنڈی میں دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظر دو دنوں کیلئے راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جو اتوار رات12 بجے تک نافذ رہے گی۔ جمعہ کی رات ڈی سی او کی جانب سے ضلع راولپنڈی میں دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظر13 اور14 ستمبردو دنوں کیلئے دفعہ144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ،اسلحہ لہرانے ،لاوڈ سپیکر کے استعمال اور چار سے زائد لوگ اکھٹے پر پابندی ہوگی۔