واشنگٹن ـــ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ حاملہ خواتین کا بیڈریسٹ نہ صرف ان کی اپنی صحت بلکہ ان کے پیدا ہونے والے بچے کیلئے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ امریکی ماہرین نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ حمل کے دوران ماﺅں کا زیادہ تر وقت آرام کرنا شدید ذپریشن، پٹھوں کی کمزوری، خون میں لوتھڑے جمنے اور ذیا بیطس کے خطرہ کو بڑھا سکتا ہے۔ عام طور پر بیڈ ریسٹ کا مشورہ ابتدائی لیبر سے لے کر حمل کی دیگر پیچیدگیوں کے خطرے کے باعث دیا جاتا ہے جبکہ حمل کے دوران ہائی بلڈ پریشر اور اسقاط حمل کے خطرے سے دوچار خواتین کو بھی ڈاکٹر زیادہ تر بیڈ ریسٹ کی ہدایت دیتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قبل از وقت بچے کی پیدائش زیادہ تر ایسی ماﺅں میں عام تھی جنہیں حمل میں خطرے کی وجہ سے اپنی معمول کی سرگر میاں محدود کرنے کیلئے کہا جاتا ہے۔ تحقیق میں حمل کے دوران محدود سرگرمیوں کے فوائد سے متعلق بہت کم اعدادوشمار حاصل ہوسکے ہیں۔