سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری

Published on September 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 964)      No Comments

s.alambaigi20121126142612873خوشاب (یو این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب عرفان احمد سعیدکی عدالت میں ہوئی ۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ہدایت کی کہ ایک پولیس انسپکٹر کو سابق وزیر کے پاس بھجوایا جائے اور 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ ایک شخصی ضمانت بھی لی جائے کہ وہ اگلی تاریخ پر عدالت میں پیش ہونگی، اگروہ مچلکے اور شخصی ضمانت نہ دے سکیں تو انھیں گرفتار کرلیا جائے اور 27 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ سمیرا ملک 2002ء، 2008ءاور 2013 ءمیں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں تاہم 2013ءکے انتخابات کے بعد ان کی ڈگری کو چیلنج کیا گیا تھا اور سماعت کے بعد ان کی ڈگری جعلی قرار دے دی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme