آنے والی فلم میں کم عمر بچیوں اورخواتین کے مسائل کواُجاگر کیا جائیگا ، ڈائریکٹر طلال فرحت

Published on September 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

01کراچی (یو این پی) براعظم ایشیاء میں بسنے والی کم عمر بچیوں اورخواتین کے چُبھتے مسائل کو آنے والی فلم میں اُجاگر کیا جائیگا ، یہ بات کراچی میں رہائش پذیر رائٹروڈائریکٹر طلال فرحت نے ٹیلیفون پر غیر رسمی بات چیت کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ یہ کہانی اُن لڑکیوں پر لکھی گئی ہے جو معاشرے میں قانون کو اپناتی ضرور ہیں مگرمعاشرے میں موجود انسان کی روپ میں بھیڑیے انہیں اپنے مذموم عزائم میں استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اُن کے وجود کاجس طرح سے قتل کیا جاتا ہے، اس کوکہانی میں لکھاگیا ہے، انہوں نے مزیدبتایا کہ وہ ابھی بھی اسی فلم کے سلسلے میں پلاننگ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں لوگوں سے میٹنگ جاری ہیں، کہانی اُن کرداروں سے جڑی ہے، جس میں کم عمر بچیوں،لڑکیوں اور خواتین کے نازک مسائل پر قلم اٹھایاہے،فلم کامرکزی خیال میرا ہی ہے اورجلد شوٹنگ بھی کی جائے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ پڑوسی ممالک سے نئے فنکار وں کے لیے بات چیت جاری ہے، نیز یہاں کی معروف اداکارا ور اداکارائیں بھی چاہ رہی ہیں کہ وہ اس پروجیکٹ کا حصہ بنیں ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جلد کراچی میںآڈیشن شروع ہونے والے ہیں اور اس سلسلے میں15 سا ل سے 45 سال کے نئے فنکار حصہ لے سکتے ہیں،کوشش یہ کی جارہی ہے کہ آڈیشن کاطریقہ بالکل نئے اندازسے ہو، جس میں فنکار آرام سے اس میگا آڈیشن میں حصہ لے سکیں گے، کوئٹہ، لاہور اوردیگر شہر سے بھی آڈیشن لیے جانے کا سوچا جا رہا ہے، فلم کی کاسٹنگ کو میڈیا سے متعارف کرنے کی عنقریب خوشخبری آپ کے توسط سے عوام کو دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ نیوز کی کوریج کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اخبارات نے ماضی میں جو بھی پرنٹ کیااس کے لیے پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا کے تمام مالکان، صحافی، رپورٹرز اور دیگراراکین کے دلی طور سے شکر گزار ہیں اور امید ہے کہ مستقبل قریب میں بھی یہ مثبتانہ انداز جاری رہے گا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog