بہاولنگر(یواین پی) کرپٹ ، کام چورپولیس افسران کی شامت آگئی فرائض میں غفلت اور ناقص کارکردگی پر ڈی پی او منتظر مہدی نے ایک انسپکٹر سمیت تین ایس ایچ اوز کی سروس ضبطی کے احکامات جاری کر دئیے پولیس لائن میں سرکل چشتیاں ، ہارون آباد اور فورٹ عباس کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ ڈی پی او منتظر مہدی کی سربراہی میں ہوئی جس میں تلاوت کی سعادت ڈی پی او نے خود حاصل کی۔ پولس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے فرائض میں غفلت کے مرتکب ایس ایچ او فقیر والی انسپکٹر عمران ، ایس ایچ او ڈاہرانوالہ سب انسپکٹر ارشاد وٹو ، ایس ایچ او بخشن خان سب انسپکٹر حمید اسلم کی ایک ایک ماہ سروس ضبطی کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او فورٹ عباس انسپکٹر محمد اقبال کوشوکاز نوٹس جاری کیا۔ڈی پی او منتظرمہدی نے ایس ایچ او سٹی چشتیاں انسپکٹر شفاقت علی ڈھلوں اورایس ایچ او صدرچشتیاں انسپکٹر پرویز جتوئی کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ پولیس افسران وملازمین کالی وردی کے تقدس کا پامال نہ کریں یہ ان کے دلوں میں گھر کرلیں۔کوئی رشوت نہیں لیے رہا تو اچھی بات ہے اگرایسا خواب بھی ذہنیوں میں ہے تو نکال دیں کیونکہ رشوت لینے والے کو نشان عبرت بنادؤں گا۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سعود رضا،ایس ڈی پی اوز کیواں کریم عباسی،نوازش علی بخاری اور علی رضاشاہ بھی موجودتھے۔ڈی پی او منتظرمہدی نے مزید کہا کہ پولیس اپنا قبلہ درست کرلئے آخری بارکہے رہاہوں جیسے نوکری نہیں کرنی گھرچلا جائے کام چورنکمے افسران وملازمین ضلع پولیس سے انخلاکرجائیں۔فرضی کاغذی کاروائی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔حقیقی اورعملی کام کرنا ہوگا بھرتی ہوتے وقت جوحلف دیا تھا پولیس افسران وملازمین اسکی پاسداری کرتے ہوئے عوام دوست اپنائیں۔
چند خاندان قوم پر مسلط ہیں جوگذشتہ کئی دہائیوں سے ملکی خزانے پرشب خون مارنے میں مصروف ہیں پروفیسرحمیداللہ خان
بہاولنگر(یواین پی) امیرجماعت اسلامی بہاولنگرپروفیسرحمیداللہ خان نے کہا ہے کہ چند خاندان قوم پر مسلط ہیں جوگذشتہ کئی دہائیوں سے ملکی خزانے پرشب خون مارنے میں مصروف ہیں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام کے خاتمہ تک انصاف کی فراہمی ممکن نہیں حکمرانوں کی عیاشیاں اورلوٹ مارقوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہیں۔نااہل حکمران ملک پر بوجھ ہیں تو دوسری جانب نانچ گانے کے ذریعے انقلاب کے خواہوں کو بھی ہوش کے ناخن لینا ہونگے اسلامی نظام کے قیام سے ہی فلاحی اورعوامی مملکت کے خواب کی تعبیر ممکن ہے انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حکومت اوردھرنا فریقین کوباعزت حل کیلئے ناصرف فارمولا دیا ہے بلکہ اس حوالے سے عملی کوشش کرتے ہوئے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے آدھے سے زیادہ ملک سیلاب کی زدمیں ہے بے سروسامانی کے عالم میں مبتلاافرادکی مددہم ہر فرض ہے انہوں نے کہا کہ 19ستمبر کو بہاولپورمیں ہونے والے عوامی جلسہ میں بہاولنگر سے سینکڑوں کارکنان شرکت کریں گے جو سالانہ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں کیا جارہا ہے۔