خیبرپختونخوا کی حکومت کوآئی ڈی پیزکی مشکلات کی کوئی فکر نہیں ، ماروی میمن

Published on September 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

33
اسلام آباد۔۔۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی چیئرپرسن ماروی میمن نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے نقل مکانی کرنے والے افراد کی مشکلات دور کرنے کیلئے توجہ نہ دینے پر خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کی ہے۔ بدھ کو یہاں ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو آئی ڈی پیز کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں جو اس حقیقت سے واضح ہے کہ صوبائی وزیراعلی پرویز خٹک وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختص 2.2 ارب روپے کی رقم استعمال نہیں کی جو ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کیلئے رکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ترقیاتی اور فلاحی سرگرمیوں پر توجہ دینی چاہیے تاکہ مارچوں اور دھرنوں کی بجائے عام لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنایا جائے۔ ایک سوال پر ماروی میمن نے کہاکہ مارچوں اور دھرنوں سے قومی ترقی اور معیشت متاثر ہوئی، مارچ اور دھرنے اعلی ترین قومی مفاد میں ختم ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ان امور پر توجہ دے رہی ہے جو صوبائی حکومت نے نمٹانا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت پر آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال نہیں کر رہی جبکہ وہاں صحت کے محکموں اور امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہے۔ ماروی میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی مشکلات دور کرنے اور ضرورت مند بھائی بہنوں کی بہبود کیلئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog