ہارون آباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر سے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیدران و ممبر پر مشتمل وفد کی تعارفی ملاقات

Published on September 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

PICS AC WITH TAJRAN
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف خان نیازی سے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیدران و ممبر پر مشتمل وفد کی تعارفی ملاقات ،اس تعارفی خصوصی ملاقات میں صدرچوہدری محمد شریف ظفر و مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران و ممبران چوہدری محمد عقیل ،ملک اکرم شہاب ،امداد علی شاہ ،محمد سلیم عاصم ،ملک محمد ریاض خلجی ،حاجی محمد شفیع ،چوہدری محمد حنیف ،غلام محمد ،حاجی محمد،چوہدری افضل ،شیخ گلزار ،راجہ محمد آصف ،رضوان بلو،ملک ارشاد ،اسلم وقاص ،شیخ سعدی ،حاجی محمد رفیق ،حاجی کفائت اللہ ،چوہدری حامدبسراء ،حاجی محمد نذیر گجر ،حاجی عبدالستار ،احمد حسن ،محمد شکیل ،چوہدری طالب ،چوہدری محمد سرور ،محمد رمضان ،شبیر احمدسمیت تاجران رہنماؤں کی کثیر تعداد شامل تھی اس ملاقات میں علاقہ ہارون آباد کی بہتری کے منصوبہ جات اور شہر کو مزید خوبصورت اور سہولیات سے آراستہ کرنے کے سلسلہ میں امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاجر رہنماؤں نے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی حیثیت سے فرائض منصبی سنبھالنے پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف خان نیازی کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے کہا کہ ہارون آباد ایک خوبصورت اور نہایت اعلی محل وقوع رکھنے والا شہر ہے اور اس شہر کے عوا م مزاج اور اپنے شخصی کردار کے لحاظ سے گرویدہ کر دینے والی شخصیت کے حامل ہیں اور ان اوصاف نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے شہر کے معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے تاجر برادری سمیت عوام کے تمام طبقات کے ساتھ مل کر چلیں گے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا میں شہر کی رونق اور خوبصورتی کے لیے گامزن رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے مرحلہ وار کا م کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں تمام تر امور جن طریقے سے سر انجام پائیں گے تجارت اور کاروبار ملکی ترقی اور معیشت میں بہت اہمیت رکھتے ہیں اور اس سلسلہ میں تاجر برداری کو ہر ممکن حد تک سہولت فراہم کریں گے کاروبار اور تجارت کے فروغ کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے اس سلسلہ میں ہر ممکن کاوش بروئے کار لائی جائے گی اور اس حوالہ سے تاجر برداری کا تعاون بہت ہی اہمیت رکھتا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog