استاد نصرت فتح علی خان کی آج 65 ویں سالگرہ ہے

Published on October 13, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 956)      No Comments

\"Nusrat\"

کراچی…آج فن ِ موسیقی کے دیوتا استاد نصر ت فتح علی خاں کی 65ویں سالگرہ ہے ، فن قوالی سے وابستہ گھرانے میں جنم لینے والے نصرت فتح علی خاں کی آواز پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنی رہی ۔13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خاں کے والد اپنے بیٹے کو محض اس لیے قوال نہیں بناناچاہتے تھے کہ معاشرے میں کسی قوال کا کوئی مقام نہیں ہوتا۔ نصرت کی فنی تربیت استاد مبارک علی نے کی۔ نصرت کو پہلی عوامی پذیرائی 1971ء میں قوالی حق علی علی سے ملی۔1995ء میں نصرت فتح علی خاں کا نا م پوری دنیا میں اس وقت پوری دنیا میں گونجا جب کینیڈا کے گٹارسٹ مائٍیکل بروک مغربی سازوں پرانکے کئی فیوڑن مارکیٹ میں لائے۔ پیٹر گیبرئٍل کے ساتھ انکے البم مست مست کی گونج بھی پوری دنیا میں سنی گئی ۔ نصرت فتح علی خاں کے قوال کے طورپر 125البم ریلیز ہوئے اورانکا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہوا۔میڈونا جیسی گلوکارہ ان کے ساتھ گانے کی خواہش مند تھیں۔صرت فتح علی خاں قوالی کی دنیا میں ایک ایسی صبح روشن کرگئے جس کی کبھی شام نہیں ہوتی۔

Readers Comments (0)