بوریوالا (یو این پی) کار میں سوار پانچ مسلح ملزموں نے ٹرک اڈہ پر فائرنگ کر کے ٹرک مالک کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق راجو والی نئی آبادی دیپالپور کا رہائشی ٹرک ڈرائیور پرویز علی بھٹی گذشتہ شب 9بجے نیو ساہیوال گڈز ملتان روڈ پر اپنے بھائی محمد رضوان کے ہمراہ اپنا ٹرک کھڑ ا کر کے اڈہ مالک نعمان احمد کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک کار نمبر ی 5635میں سوار چار مسلح اشخاص وہاں آگئے اور آتے ہی اسلحہ تان لیا‘ ایک ملزم محمد اسلم نے بندوق 12بور سے سید ھا فائر کیا جو رضوان کو لگا۔ دوسر ے ملزم صلاح الدین نے بھی رضوان پر فائر کیا اور فرار ہو گئے ۔فائرنگ سے رضوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کروا دیا گیا ۔زخمی رضوان کا ملزمان اسلم وغیر ہ سکنہ کوٹ سادات سے گھر یلوتنازعہ چل رہا تھا پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے زیر دفعہ 149-148-324ت۔ پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔