یوگنڈا کے صدر نے وزیراعظم عمامہ بابازی کو برطرف کرکے ان کی جگہ نیا وزیراعظم مقررکر دیا

Published on September 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 660)      No Comments

088
کمپالا ۔۔۔یوگنڈا کے صدر یوری موسیوینی نے وزیراعظم عمامہ بابازی کو برطرف کرکے ان کی جگہ وزیر صحت روہاکانا روگنڈا کو نیا وزیراعظم مقررکر دیا۔ جمعہ کو حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی آئین کے آرٹیکل (1) 108A کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے یوگنڈا کے صدر موسیوینی نے وزیراعظم عمامہ بابازی کو برطرف کرکے ان کی جگہ وزیر صحت کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر نے سپیکر پارلیمنٹ کو ایک خط میں کہا ہے کہ میں وزارت عظمیٰ کیلئے ڈاکٹر روہاکانا روگنڈا کا نام پارلیمنٹ سے منظوری کیلئے پیش کر رہا ہوں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق 2016ء کے صدارتی انتخابات کیلئے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے معاملہ پر صدر اور بابازی کے درمیان اختلافات چلے آ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog