سیلابی پانی متاثرہ علاقوں سے اترنے کے ساتھ ہی ریلیف کی کارؤائیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہے راجہ خرم

Published on September 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

raja
جھنگ( یواین پی)وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سیلابی پانی متاثرہ علاقوں میں اترنے کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کے افسران ٹینٹ ،خوراک اور ریلیف کا دیگر سامان تقسیم کرنے کیلئے متاثرہ علاقوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد عمر نے بتایا کہ سیلابی پانی متاثرہ علاقوں سے اترنے کے ساتھ ہی ریلیف کی کارؤائیوں میں مزید تیزی لائی گئی ہے تاکہ سیلاب متاثرین کو فوری حکومتی امداد پہنچائی جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ ریلیف کا سامان سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں تک پہنچانے کیلئے چھ سے زائد فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی جو یونین کونسل کی سطح پر متاثرہ علاقوں میں سامان تقسیم کر رہی ہیں تاکہ کوئی متاثرہ شخص یا خاندان امداد سے محروم نہ رہ جائے ۔ راجہ خرم شہزاد نے بتایا کہ صوبائی وزراء ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورڈویژنل کمشنر جھنگ میں موجود رہ کر سیلاب متاثرین کے ریلیف کے کام کو نہ صرف مانیٹر کر رہے ہیں بلکہ ضروری ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل جھنگ ،شورکوٹ،احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری کے سیلاب متاثرین کو ابتک 22057ٹینٹ ،68772خوراک کے پیکٹ،دس اور بیس کلوگرام کے12530 آٹے کے تھیلے،دس اور بیس کلوگرام 6159چاول کے تھیلے اور1.5لیٹر منر ل واٹر کی 47140بوتلیں سیلاب متاثرین میں انکے علاقوں میں جاکر تقسیم کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف سامان کے تقسیم کے کام میں صوبائی وزراء ،صوبائی سیکرٹری ،کمشنر ،عوامی نمائندے اور خصوصی ٹیموں کے ممبران بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ڈی سی او نے بتایا کہ جھنگ میں فلڈ ریلیف ایمرجنسی کے تحت 24گھنٹے ریلیف کے کاموں میں سرکاری مشینری مصروف ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے سیلاب متاثرین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں انتظامیہ ہر متاثرہ شخص تک پہنچے گی اور بہت جلد 25ہزار روپے کی ابتدائی مالی مدد کی قسط بھی انہیں ادا کر دی جائیگی۔ اس ضمن میں تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسرا ن اور ماتحت عملہ کو شاباش دیتے ہوئے ریلیف کے کاموں کو مزید فعال اور تیز بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes