الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور کے زیر اہتمام غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

Published on September 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

66
اسلام آباد۔۔۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور کے زیر اہتمام لاچار اور غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب المرکز اسلامی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق تھے۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان ، صوبائی صدر نور الحق، ضلعی صدر خالد وقاص چمکنی ، سابق ایم این اے مولانا عبدلاکبر چترالی سمیت جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی اور ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔ تقریب میں پچیس غریب و لاچار جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر جوڑے کے لئے جہیز کا بھی انتظام کیا تھا۔ جہیز کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے تک تھی جس میں ڈبل بیڈبمعہ فوم، واشنگ مشین، سنگھار میز، کرسیاں ، میز ، کھاناپکانے کی اشیاء، واشنگ مشین، کپڑے اور ضرورت کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔ جوڑوں میں نقد رقوم بھی تقسیم کی گئیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اجتماعی خطبہ نکاح پڑھا اور نئے جوڑوں کی خوشگوار زندگی کے لئے دعا کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme