خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ہدایت پر تبادلے ہو رہے ہیں، ماروی میمن

Published on September 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

6
اسلام آباد ۔۔۔خیبرپختونخوا میں جونیئر افسران کے مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنر تعینات کئے جانے سے انتظامی خلاء پایا جاتا ہے، صوبائی حکومت اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ہدایت پر تبادلے ہو رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی چیئرپرسن ماروی میمن نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں کئی جونیئر افسران کے بطور ڈپٹی کمشنر فرائض انجام دینے سے انتظامی خلاء پایا جاتا ہے۔ صوبائی حکومت اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ہدایت پر تبادلے ہو رہے ہیں اور اس عمل میں افسران کی نااہلیت اور جونیئر ہونے کو بھی نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے سابق چیف سیکرٹری محمد ارباب نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ صوبہ میں ایک ایسے آفیسر کو ایک ڈویژن کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے جس کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) تحقیقات کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے 20 سے 25 اضلاع میں انتظامی خلاء پایا جاتا ہے اور گریڈ 18 کے افسران گریڈ 19 کے ڈپٹی کمشنرز کی پوسٹوں پر کام کر رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد شہزاد ارباب کا 11 مارچ 2014ء کا وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے نام خط عمران خان کو آئینہ دکھانے کیلئے کافی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes