پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، وزیر اعظم میاں نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

Published on September 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

10351747_290793324461470_7480265110411575780_nنیو یارک (یو این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے جبکہ کشمیری عوام کی امنگوں کے بغیر مسئلہ کشمیر حل ہونا ممکن نہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لوگ تشدد کے زیراثر زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق سلب کیے گئے ہیں۔

ہندوستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انڈیا سے سیکریٹری خارجہ کی سطح کے مذاکرات کی منسوخی پر پاکستان کو افسوس ہے۔ ان کے مطابق پائیدار ترقی کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے پڑوسی ممالک سے امن کا خواہاں ہے جبکہ ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں اور دونوں ممالک کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی نےگزشتہ 13 سال میں پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا جبکہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کرنےکیلیے ہر ممکن کوشش کررہا ہے جبکہ دہشت گردی ساری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو بدترین دہشت گردی کاسامنا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے نئے اور موثر طریقے اپنانا ہوں گے۔

انہوں نے اس موقع پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے سیکڑوں گرفتار شہریوں کورہا ہونا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ فلسطین کا محاصرہ بھی ختم ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ اس سے نمٹنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes