لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی چوہدری قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بحرانوں کا شکار ہے،جبکہ حکمران اپنا اقتدار بچانے میں لگے ہیں سیلاب زدگان حکومتی امداد کی منتظر ہیں جبکہ نواز شریف اپنی وزارت بچانے میں لگے ہیں ہوائی دورے اور فوٹو سیشن کرواتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پانی میں کھڑے ہو کر تصاویر بنواتے ہیں عمران خان اور طاہر القادری کااحتجاج بلا جواز نہیں حکومت ان کے ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے۔