وزیر اعلی تامل ناڈو جے للیتا کو کرپشن کیس میں چار سال قید ،ایک ارب جرمانہ

Published on September 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 718)      No Comments

3بنگلور ۔۔۔ بھارت میں خصوصی عدالت نے متنازعہ سیاستدان اور تامل ناڈو کی وزیراعلی جے للیتا کو آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات کے الزام میں مجرم قرار دیدیا ہے۔ بنگلور کی عدالت کے فیصلہ کے مطابق انہیں چار سال قید کاٹنی ہو گی جبکہ ان پر 100 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فیصلہ پر ریاست تامل ناڈو میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور ریاست بھر میں ہڑتال کا سماں ہے۔ ہفتہ کو سنائے جانے والے فیصلہ کے نتیجہ میں اب جے للیتا کو تامل ناڈو کی وزارت اعلی اور اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونا پڑے گا۔ جے للیتا کو 18 برس تک چلنے والے اس مقدمہ میں غیر قانونی طور پر ایک کروڑ ڈالر (تقریباً ڈیڑھ ارب روپے) جمع کرنے کا مرتکب پایا گیا ہے۔ اس مقدمہ میں اس کے ساتھ ان کے تین ساتھیوں کو بھی چار چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ان پر 10 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog