انوکھا احتجاج، بھیڑیں میدان میں اترآئیں

Published on October 13, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

\"11111111111\"

ویلنگٹن  ۔۔۔  آجکل لوگ مہنگائی ،بد عنوانی اور لاقانونیت ہونے کے باعث اس قدر پریشان ہیں کہ ہر روز دنیا میں کہیں نہ کہیں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہوتے ہیں ، کچھ لوگ مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہو تے ہیں تو کچھ لو گ انصاف کی عدم فراہمی کے باعث جبکہ کچھ ملکوں کے عوام اپنے حکمران اور کچھ اپنے حکمرانوں کی بنائی ہوئی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہوتے ہیں ۔اسی طرح اپنے مطالبات منوانے کے لئے ہزاروں افراد کے مظاہرے تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن اب یہ انوکھے مظاہرے بھی دیکھ لیں۔اپنے مطالبات منوانے کے لئے بھیڑیں بھی میدان میں اتر آئی ہیں۔ جی ہاں یہ کوئی مذاق نہیں نیوزی لینڈ کے ایک فارم ہاوس میں موجود بھیڑیں اپنے مالک کی پکار پر ایک ساتھ آواز بلند کرتے ہوئے اتحاد کا عظیم الشان مظاہرہ کیا۔ان کے مطالبات کیا تھے ،یہ جاننے کے لئے تو ان کی زبان سمجھنا ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy