اعجازالحق کا ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے زیر نگرانی چلنے والے زینب میڈی کئیر سنٹر کا دورہ

Published on September 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

Ijaz
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجازالحق ایم این اے حلقہ این اے 191نے ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے زیر نگرانی چلنے والے زینب میڈی کئیر سنٹر کو دورہ کیا انہوں نے اس دورے میں ڈائلیسز سنٹر کی سہولت اور آئی سنٹر کی اہمیت و افادیت کو سراہا انہوں نے زینب میڈی کیئر سنٹر میں خدمات سر انجام دینے والی لیڈی ڈاکٹر سمیعہ اکرم شہاب کی لگن اور مریضوں کے ساتھ مشفقانہ حسن سلوک کی تعریف کرتے ہوئے ان کے کام اور کارکردگی کو مثالی قرار دیا ۔اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ زینب میڈی کئیر سنٹر میں مریضوں کوخصوصی سہولیات اور رعائت فراہم کی جاتی ہے ڈائیلسز سنٹر کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے اور ضلع بھر میں ڈائیلسز کے لیے اس سے بڑا انتظام نہیں ہے اور ضلع بھرکے مریض اس سے استفادہ کرتے ہیں آئی سنٹر کے حوالہ سے بھی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا اور لیڈی سمیعہ اکرم شہاب کی زینب میڈی کئیر میں تعیناتی کے بعد اس کی کارکردگی میں ہونے والی نمایاں ترقی اور بہتری کے پہلو پربھی روشنی ڈالی گئی ۔محمد اعجاز الحق نے سمیعہ اکرم شہاب اور عملہ و منتظمین کے جذبہ خدمت کو خصوصی شابا ش دی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy