صدر مملکت اور وزیراعظم کی ہنگو میں بم دھماکہ کی شدید مذمت

Published on September 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

333
اسلام آباد ۔۔۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہنگو میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومتی عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔صدر اور وزیراعظم نے ہنگو بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes