سیالکوٹ۔۔۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ ندیم سرور نے کہا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ضلع سیالکوٹ میں پانچ سال سے کم عمرکوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کشمیر روڈ سیالکوٹ پر واقع خانہ بدوشوں کی بستی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع میں تین روزہ قومی انسداد مہم کا افتتاح کرنے کے بعد مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔