لاہور کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے؛ عمران خان

Published on September 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

جمعرات کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان 0222
انتخابی دھاندلی پر انصاف ملنے تک نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ،انہیں خوابوں میں بھی ’’گو نواز گو ‘‘ کا نعرہ سنائی دے گا
سوئی ہوئی قوم کو جگانے کیلئے 18 سال جدوجہد کی، آج اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کی اورشکر گزار ہوں کہ پاکستانی قوم کو جگا دیا
میں نے کہا تھا نواززرداری بھائی بھائی ہیں ،مشترکہ اجلاس میں سب کے چہرے سامنے آگئے، ملک کی تمام جماعتیں کرپشن چھپانے جمع ہوگئی
عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی ،نوازشریف کو استعفے دینا ہوگا ،عدالتی کمیشن اگر نوازشریف کو بری کرے تو میں معافی مانگوں گا ورنہ مڈ ٹرم انتخابات کرواناہونگے ،مینار پاکستان میں پر ہجوم جلسے سے خطاب
لاہور(یو این پی )عمران خان کی مینار پاکستان پر للکار، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ابھی استعفیٰ نہ دیں تاکہ تحریک گھر گھر پہنچ جائے، جمعرات کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا،لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سوئی ہوئی قوم کو جگانے کیلئے میں نے 18 سال جدوجہد کی، آج اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کی اور پاکستانی قوم کو جگا دیا ہے، حکمران سمجھتے تھے کہ ہم چند روز میں اپنا دھرنا ختم کرکے چلے جائیں گے لیکن پاکستانی قوم نے اسلام آباد دھرنے کو 45 دن تک طویل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں ناانصافیوں پر کوئی آواز نہیں اٹھاتا تھا، پاکستان میں ایسے ظلم دیکھے کوئی باہر نہیں نکلتا تھا، آصف زرداری جب صدر بنے تو میں نے اس کیخلاف احتجاج کیا، لاپتا افراد کیخلاف پہلی دفعہ میں سڑکوں پر نکلا، عافیہ صدیقی کو اٹھا کر امریکا کے حوالے کر دیا گیا تو میں نے اپنی سوئی ہوئی قوم کو جگانے کیلئے آواز بلند کی۔ عمران خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت بچانے کیلئے نہیں بلکہ لوٹا ہوا پیسہ بچانے کیلئے اکھٹی ہوئی ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن والوں کے اصل چہرے سامنے آ گئے ہیں، نواز شریف اور آصف علی زرداری مل کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، میں کہتا رہا کہ یہ دونوں اوپر سے لڑائی کرتے اور اندر سے بھائی بھائی ہیں لیکن کوئی نہیں سنتا تھا، عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کو اب الیکشن کمیشن نے بھی تسلیم کر لیا ہے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ عوام کے دباؤ کی وجہ سے سامنے لائی گئی ہے جس میں واضع طور پر کہا گیا ہے کہ آخری وقت میں پولنگ سٹیشن بدل دیے گئے تھے، تحریک انصاف کی سونامی کو دیکھ کر الیکشن سے دو دن قبل جعلی بیلٹ پیپر چھپوائے گئے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک فارم 14 کو ویب سائٹ پر نہیں ڈالا کیونکہ اسے ویب سائٹ پر ڈالنے سے ریٹرننگ افسران پکڑے جائیں گے، ان ریٹرننگ افسران کو پاکستان کا میر جعفر افتخار چودھری کنٹرول کر رہا تھا، نواز شریف نے اپنی تقریر میں ریٹرننگ افسران سے کہا کہ مجھے اکثریت دلواؤ، نواز شریف کی تقریر کے بعد یو این ڈی پی کے سسٹم کو جان بوجھ کر بند کر دیا گیا تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نے کسی کے کاندھوں پر بیٹھ کر سیاست نہیں کی، میں جنرل جیلانی کی نرسری اور ضیاء الحق کی گود میں بیٹھ کر پروان نہیں چڑھا اور نہ ہی آئی ایس آئی سے کوئی رقم وصول کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ایک وقت آئے گا کہ وزیراعظم کے گھر سے بھی \’\’گو نواز گو\’\’ کے نعرے گونجیں گے۔ جب تک مجھے انصاف نہیں ملے گا نواز شریف حکومت نہیں کر سکیں گے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ انہیں انتخابی دھاندلی پر انصاف ملنے تک نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور انہیں خوابوں میں بھی ’’گو نواز گو ‘‘ کا نعرہ سنائی دے گا،لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے برطانیہ میں دیکھا کہ جب بھی کوئی ناانصافی ہوتی تو عوام کھڑے ہوجاتے تھے، انہوں نے پاکستان کو عروج سے زوال کی جانب جاتے ہوئے دیکھا ہے، حکمران آتے گئے اور اپنی باریاں لیتے رہے، 18 سال سے وہ کہتے تھے کہ نواز شریف اور آصف زرداری بھائی بھائی ہیں لیکن قوم سوئی ہوئی تھی، 2 خاندانوں کے اربوں ڈالر بیرون ملک ہیں، نواز شریف کا بیٹا لندن میں 800 کروڑ روپے کے فلیٹ میں رہتا ہے۔ ان کی 18 برس کی جدو جہد ایک جانب اور کنٹینر میں گزارے 45 ایک جانب ہے، وہ اللہ تعالٰی کے شکر گزار ہیں کہ قوم اب جاگ گئی ہے، حمزہ شہباز سے لاہور اور نواز شریف کے ساتھ نیو یارک میں جو ہوا اس سے انہیں خوشی ہوئی،عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سب کے چہرے سامنے آگئے، ملک کی تمام جماعتیں کرپشن چھپانے جمع ہوگئی ہیں، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 44 ارب لگایا گیا تھا لیکن اب کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے اس کی تعمیر میں مزید 6 ارب روپے لگیں گے۔ ماضی میں جب آصف زرداری پر برا وقت آتا تھا تو نواز شریف کہتے تھے کہ اگر پیپلز پارٹی نے بھی انہیں چھوڑ دیا تو وہ ان کا ساتھ دیں گے، اب آصف زرداری خود ان کیلئے دبئی سے آگئے، ہماری تحریک انتخابات میں دھاندلی پر شروع پوئی تھی، انہوں نے انصاف کی پوری کوشش کی لیکن تمام کوششیں کرنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ہم قانونی طور پر انصاف نہیں لے سکتے، ہم پر کسی کے اشارے پر چلنے کا الزام لگانے والے سن لیں کہ وہ کسی فوجی نرسری میں نہیں پلے، انہوں نے آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لئے۔ ملک میں اگر انصاف ہوتا تواتنا کچھ کرنے کے بعد نواز شریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملتی، نواز شریف کے برعکس انہوں نے جو کچھ کیا اپنے پیروں پر کیا، ہم نے کسی کو پیسے دے کر جلسے میں لوگوں کو نہیں بلایا، ایک جانب قوم جاگ گئی ہے اور دوسری طرف ملک کی تمام جماعتیں ایک ساتھ ہوگئی ہیں۔ وہ نواز شریف کو چیلنج دیتے ہیں کہ وہ یہاں اس جلسے میں لوگوں کا 10 فیصد بھی جمع کرکے دکھادیں،تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نواز شریف کے خلاف پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے پر کیس کی سماعت ہونے والی ہے، درحقیقت نواز شریف نے پہلی مرتبہ جھوٹ نہیں بولا اس سے پہلے پرویز مشرف سے کئے گئے معاہدے پر بھی جھوٹ بولا گیا، اللہ ہمیشہ سچ سامنے لاتا ہے، انتخابات میں کی گئی دھاندلی میں نواز شریف اور چوہدری افتخار کے علاوہ الیکشن کمیشن بھی ملوث تھا، جب انہوں نے تحریک انصاف کی سونامی دیکھی تو انہوں نے لاکھوں کی تعداد میں جعلی بیلٹ پیپر چھپوائے، ریٹرننگ افسران نے ووٹوں کی گنتی کے بغیر ہی انتخابی نتائج بنائے، نادرا کے سابق چیئرمین پرویز ملک نے کہا تھا کہ نادرا ایک دن میں ایک لاکھ ووٹرز کی تصدیق کرسکتا ہے، نواز شریف نے انتخابات میں دھاندلی کرکے عوام کی بنیادی حقوق کو سلب کیا، ہم نے صرف4حلقے کھولنے کی درخواست کی تھی، جب تک انہیں انصاف نہیں ملے گا نواز شریف کے کانوں میں ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ آتا رہے گا۔ جب تک نواز شریف وزیر اعظم رہے تو انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتی، اس لئے پہلے وہ استعفیٰ دیں ، اگر تحقیقات میں وہ غلط ثابت ہوئے تو وہ خود نواز شریف کے پاس جاکر معافی مانگیں گے اور اگر دھاندلی ثابت ہوگئی تو انہیں دوبارہ انتخابات کرانا ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题