نومنتخب افغان صدر نے پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ گارڑ آف آنر کا معائنہ کیا
کابل ( یو این پی ) صدر مملکت ممنون حسین نے دورہ افغانستان کے موقع پر جہاں نو منتخب افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی حلف برداری میں شرکت کی وہاں اشرف غنی کے ہمراہ گارڑ آف آنر کا معائنہ کیا جہاں انکو افغان آرمی کے چاک وچوبند دستے نے دونوں صدور کو سلامی پیش کی ،افغان صدر کا حلف اٹھانے کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کے ساتھ یہ پہلا گارڈ آف آنر تھا جو انہوں نے پاکستان کے صدر ممنون حسین کے ہمراہ حلف برداری کی تقریب کے بعد باقاعدہ پیش کیا گیا ۔افغان نو منتخب صدر نے اپنی تقریب میں پاکستان کے صدر ممنون حسین کی شرکت کو بطورخاص اپنے لیے اعزاز قرار دیا ۔