اسلام آباد(یو این پی) وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق چھ ، سات اور آٹھ اکتوبر کو عید کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی ۔
یو این پی کی رپورٹ کے مطابق عید کے تینوں دن بجلی اور سی این جی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا، تینوں روز سی این جی سٹیشن کھلے رہیں گے ۔