ملک چلانا اتنا آسان نہیں اگر میں وزیراعظم ہوتا تو عمران خان کو عہدہ دے دیتا؛ یوسف رضا گیلانی

Published on October 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

11
پارلیمنٹ کی حیثیت اس وقت کمزور ہوئی تھی جب منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا تھا،رہنماء پیپلز پارٹی و سابق وزیراعظم
بلاول بھٹو سیاست کے میدان میں نکل آئے ہیں،18اکتوبر کو والدہ محترمہ نے جہاں سے مشن چھوڑا وہیں سے آغاز کرینگے
ملتان(یو این پی)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو اسی وقت عمران خان کو عہدہ دے دیتا اور انھیں ملک چلانے کا کہتا جو اتنا آسان نہیں ہے،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی حیثیت اس وقت کمزور ہوئی تھی جب منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں موجودہ سیٹ اپ کا بڑا رول ہے۔ فوج نے وضاحت کر دی ہے۔ اب اداروں کو کمزور کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی چور دروازے اور بیساکھیوں کے سہارے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے۔ ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگیں گے۔ بلاول بھٹو سیاست کے میدان میں نکل آئے ہیں۔ اٹھارہ اکتوبر کو جلسے سے خطاب میں ان کی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جہاں سے مشن چھوڑا تھا وہیں سے اس کا آغاز کرینگے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر ہے وہ مڈٹرم چاہتے ہیں یا نہیں لیکن میری رائے ہے کہ نواز شریف اپنی مدت پوری کریں، اگر میں وزیراعظم ہوتا تو اسی وقت عمران خان کو عہدہ دے دیتا اور انھیں ملک چلانے کا کہتا جو اتنا آسان نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme