لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)قومی بچت بینک جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ میں ڈی ایس ایل (انٹرنیٹ)کی عدم سہولت کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق قومی بچت بنک لالہ موسیٰ میں انٹر نیٹ کی عدم سہولت کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بنک کا عملہ ریکارڈ رجسٹرڈ ٹیلی کرتے سارا دن گزار دیتا ہے جبکہ سائلین کو ریکارڈ رجسٹرڈ کرنے کے عمل میں نہ صرف وقت کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ اپنے معاملات سلجھانے کے عمل میں ہفتے گزر جاتے ہیں سائلین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی بچت بنک لالہ موسیٰ میں انٹرنیٹ (ڈی ایس ایل )کی سہولت فراہم کر کے برانچ کو آن لائن کیا جائے تاکہ تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو اور سائلین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔