اسلام آباد(یو این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی جانب سے نوازشریف کی حمایت پراختلاف سامنے آسکتے ہیں، سیاست میں نئی کلاس متعارف کرانے کا سہرا تحریک انصاف کے سرہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو کئی سیاسی چیلنجزکا سامناہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست میں ایک نئے طبقے کومتعارف کرایاہے،اعتزازاحسن نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران پر مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں۔