جھنگ( شفقت سیال)دھاندلیوں کا رونا پیٹنے والے خود دھاندلی کی پیداوار ہیں ملک کے دیگر صوبوں میں دھاندلی پر احتجاج کرنے والے خود دھاندلی کی وجہ سے حکومت کر رہے ہیں خیبر پختونخواہ کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی پاکستان کی نظریاتی اساس پر ڈرون حملہ ہے آنے والی نئی نسل کو بے دین اور سیکولر نظریات کا حامل بنانے کی گہری سازش ہے جس کے خلاف جمعیت علماء اسلام بھرپور آواز اٹھا ئے گی اور پاکستان کے اسلامی نظریات کی حفاظت کرے گی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ کے سیکرٹر ی اطلاعات حاجی عبدالجلیل جا ن نے جمعیت علماء اسلام پنجاب کے زیراہتمام لاہور جامع مدنیہ میں ہو نے والی آل پنجاب ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے کا رکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میڈیا اس دورکا جدید ہتھیا رے ہے مذہبی کارکن کیلئے اس ہتھیار سے واقفیت انتہائی ضروری ہے لہذٰا جمعیت کا ہر کارکن شوشل اور الیکٹرونک ،پرنٹ میڈیا کو استعمال کر تے ہو ئے جمعیت کی دعوت کو پاکستان کے گلی کوچوں میں پھیلانے میں اہم کر دار ادا کر ے تاکہ اسلام اور مسلمانو ں کے خلاف ہو نے اولے پرو پیگنڈہ ہر سطح پر جواب دیا جا سکے انہوں نے مزید کہاکہ آج عمران اور قادری اسی نام نہاد میڈیاپر غلط جھوٹ پر مبنی پرو پیگنڈے کی وجہ سے ملک کی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں اور عالمی سلامتی کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا رکررہی ہیں ورکشاپ سے مولانا قاری ثنااللہ،شیخ الحدیث مولانا محب النبی، ، محمد اقبال اعوان ، ابو بکر شیخ ، حافظ عتق الرحمن ،عبدالرحمن عزیز ،بابر رضوان باجوہ، عبدالجبار،حافظ اشرف گجر،ودیگر رہنماوں نے خطاب کیا