ممبئی (یو این پی) بال وڈ اداکارہ سنی لیون کو ان کے شوہر بزنس مین ڈینئیل ویبر نے گاڑی تحفے میں دے دی ۔ اداکارہ سنی لیون جن کے شوہر بزنس مین ڈینئیل ویبر آئے دن انہیں سرپرائز تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ ڈینئیل نے ایک بار پھر انہیں سرپرائز بیش قیمت تحفہ میں اس بار ان کا تحفہ گاڑی ہے ۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شوہر کی طرف سے گاڑی کا تحفہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انہیں اتنا اچھا جیون ساتھی ملا جس کا مقصد صرف انہیں خوشی دیکھنا ہے۔ انہوں نے گاڑی کے ساتھ مداحوں کیلئے تصاویر بھی جاری کیں۔