حالات مڈٹرم انتخابات کی طرف جارہے ہیں، مخدوم امین فہیم

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

01
علامہ طاہر القادری کا انتخابات لڑنے کا فیصلہ قابل تعریف ، عمران خان کی بلاول بھٹو پر تنقید انکا حق ہے
لاہور (یو این پی) مخدوم امین فہیم نے طاہر القادری کے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بحران کا حل پارلیمنٹ سے ہی نکلے گا، حالات مڈٹرم انتخابات کی طرف جارہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء مخدوم امین فہیم نے کہا کہ علامہ طاہر القادری کا انتخابات لڑنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے، عمران خان کی بلاول بھٹو پر تنقید ان کا حق ہے، موجودہ بحران کا حل پارلیمنٹ سے ہی نکلے گا۔ان کا کہنا ہے کہ حالات مڈٹرم انتخابات کی طرف جارہے ہیں، آصف زرداری نے کہا تھا وہ پنجاب میں بیٹھیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy