عید الاضحٰی کے موقع پر ریسکیو 1122 وہاڑی نےکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا پلان تشکیل دے لیا ہے۔ محمد اکرم پنوار

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,037)      No Comments
ghg1hghg122-1-480x238وہا ڑی ( یو این پی ) ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122اکر م پنو ارکے مطابق ماہ ستمبرمیں ریسکیو اسٹیشن پر10846کالز موصول ہوئیں جن میں673ایمرجنسی کالزپر بروقت رسپانس کیا گیا روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ 218 آگ لگنے کے3 واقعات کرائم کالز42 جبکہ دوسری میڈیکل ایمرجنسی کے 410واقعات میں ایمرجنسی ریسپانس دیا گیا اس دوران ایوریج رسپانس ٹائم (6) منٹ رہا ان واقعات میں 115 متاثرین کو پیشہ وارانہ تربیت کی بدولت موقع پر فرسٹ ایڈ دے کر فارغ کر دیا جبکہ 597 متاثرین کو ابتدائی طبی امداددے کرہسپتال شفٹ کیا گیامحمد اکرم پنوار نے مزید بتایاکہ عید الا ضحی کے حوالہ سے ایمر جنسی پلا ن تشکیل دے دیا گیا ہے۔  پنجا ب ایمرجنسی سر وس ریسکیو 1122وہاڑی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہا ئی الرٹ رہے گی ۔   تینو ں تحصیلوں میں عید کے مو قع پر اہم مقامات ،مساجد اور عید گاہوں پر ایمبولینس،فائروہیکل کے ساتھ ساتھ ریسکیوموبائل پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں ان تما م تر انتظا ما ت کی نگر انی وہ خو د کر یں گے۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy