زرداری صاحب! زبان سنبھال کر رکھیں ورنہ ہم کھینچنا جانتے ہیں۔ طاہر القادری

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 713)      No Comments

news-1412434075-4405اسلام آباد(یو این پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ سابق صدر ہمارے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ دھرنے دینے والے نہ تو پاکستانی ہیں اور نہ ان کے بچے پاکستان میں ہیں تو میں ان کو کہتا ہوں کہ ہم ان کی اور ان کی کرپشن کی حقیقت جانتے ہیں،ہم جانتے ہیں کہ وہ کتنے پاکستانی ہیں، ایسے سیاستدان جو این آر او کی پیداوار ہیں وہ ہمیں پاکستانی ہونے کے بارے میں نہ بتائیں، آصف زرداری اپنی زبان کو سنبھالیں ورنہ ہم ان کی زبان کھینچنا جانتے ہیں۔ ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ انقلاب کو اب پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور 12اکتوبر کو فیصل آباد، 18اکتوبر کو لاہور جبکہ 23اکتوبر ایبٹ آباد میں جلسے کر رہے ہیں ، اس کے بعد کراچی اور پشاور بھی جائیں گے، ہمارا دھرنا جاری ہے اور عید کی قربانیاں بھی یہاں ہی ہوں گی جس کا گوشت بھی یہیں تقسیم ہو گا۔

زرداری صاحب! زبان سنبھال کر رکھیں ورنہ ہم کنینچنا جانتے ہیں۔ طاہر القادری

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题