عید کے موقع پر عوام کے جانوں مال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی ادارے الرٹ رہیں ،چوہدری نثار
اسلام آباد(یو این پی) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی کوئٹہ،سوات،کوہاٹ،ٹانک میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت،عید پرسیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کوئٹہ ، سوات،کوہاٹ ، ٹانک، سوات میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورلواحقین سے تعزیت کا اظہارکیا ہے،وزیرداخلہ نے آئی جیز پولیس کے پی کے ،بلوچستان،سول آرمڈفورسز کے سربراہان کو مزید متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے،وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ عید پرسیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے جائیں،خیبرپختونخوا حکومت اوراعلی عہدیداران کی دھرنے میں ہمہ وقت موجودگی اورکے پی کے سے غیرحاضری کے تناظرمیں صوبے کی سیکورٹی اداروں اورپولیس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔