وہاڑی( یو این پی)گورئمنٹ ایمپلائزہومیو پیتھک ڈاکٹرز ویلفیئرایسو سی ایشن پنجاب نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2010ء بریفنگ سیمینارکا انعقاد کیا جس میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرزکے کلینکس کی رجسٹریشن بارے معلومات فراہم کی گئیں بریفنگ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جمیل اختر غوری ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزہومیو پنجاب تھے ضلع بھر کے ہومیوڈاکٹرز نے بھر پور شرکت اور پنجاب ہیلتھ کمیشن ایکٹ 2010ء کی کچھ شقوں پہ نہ صرف تحفظات کا اظہار کیا بلکہ اپنی تجاویز بھی تحریری طور پہ جمع کرائیں اس موقع پہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزہومیو پنجاب نے بریفنگ سیمینار میں آئے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہومیو پیتھک کی ترقی اور اس طریقہ علاج کو بام عروج تک پہچانے کے لئے میں اپنے خون کا آخری قطرہ تک بھی بہانے سے دریغ نہیں کروں گا میرا اوڑھنا بچھونا ہومیوپیتھی ہے میں نے اپنے سروس کا آغاز وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے ٹی ایچ کیو سے کیا میری بہت سی یادیں ضلع وہاڑی سے منسلک ہیں اور یہ یادیں میرے لئے ایک سرمایہ حیات ہیں اب ہومیو ڈاکٹرز کے لئے یہ ایک پرمسرت لمحات ہیں کہ ہومیو ڈاکٹر کی سرکاری ہسپتالوں میں تعیناتی 15اسکیل سے شروع ہو گی اور 19اسکیل تک جائے گی انہوں نے اپنے خطاب میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2010ء کے بارے میں ہومیوڈاکٹرز کو مکمل بریفنگ دی اور آنے والے وقت میں ہومیو ڈاکٹرز کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس سے بھی آگاہ کیا بریفنگ سیمینار میں ڈاکٹرڈاکٹر نذر حسین جاوید،ڈاکٹرعثمان غنی،ڈاکٹراکرم شہزاد ،ڈاکٹر عبدالشکور اعوان نے بھی حالیہ ایکٹ کے بارے میں روشنی ڈالی بریفنگ سیمینار کے اختتامی کلمات میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ضلع بھر سے آئے ہوئے معزز ہومیو ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہومیوڈاکٹرز نے اپنے قیمتی وقت سے کچھ لمحات سیمینار کے نام کر کے ضلع وہاڑی میں ہومیو ڈاکٹرکا سب سے بڑا اور تاریخی سیمینار منعقد کرکے تاریخ رقم کر دی ہے ہم آنے والے معزز ڈاکٹرز کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں سیمینار میں بورے والا سے ’’بورے والا ہومیو ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ‘‘کے بانی ڈاکٹر مختاربیگ کی قیادت میں ڈاکٹر زاہد حسین زاہد،ڈاکٹررانا محمد فہیم،ڈاکٹر سلیم احمد،ڈاکٹرابرارحسین،ڈاکٹرعبدالمجیداور ڈاکٹر بی اے خرم نے شرکت کی ۔