آک لینڈ (یو این پی) جمعرات کے روز ایک کتے نے آک لینڈ کے میئر کے آفس کے لیے بحیثیت امیدوار کام شروع کردیا ہے ،کیا انسان کے بہترین دوست کتے کو آک لینڈ کے میئر کے بہترین امیدوار کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا نہیں ایسا نہیں ہو سکتا ہے لیکن مقبوضہ آک لینڈ کی ایک جماعت اس نظریئے سے اتفاق نہیں کرتی اور یہ جماعت میئر کے انتخابات کی دوڑ میں آئین سٹائن نامی ایک کتے کو پیش کر رہی ہے جس وجہ سے ان پر تنقید ہو رہی ہے لیکن وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ ایک سماجی تبصرہ ہے کہ شہر کو چلانے کے لئے ایک شخص کو ذمہ دار قرار دینا کس قدر مشکل ہے۔ آئن سٹائن کتا ایک شولسٹ ہے جو شیفرڈمکس بریڈ ہے اس کا اپنا ایک ویب سائٹ پیج بھی ہے جس پر اس کا سلوگن درج ہے کہ وہ ایک بہت اچھا کتا ہے اور وہ بہت اچھا میئر بھی ہو سکتا ہے۔اگرچہ قانونی لحاظ سے کتا آک لینڈ میں پبلک آفس نہیں چلا سکتا مگر اسے بین الاقوامی منظوری حاصل ہے اور اسے اس وجہ سے بہت شہرت حاصل ہوئی ہے کہ اس کے مالک اس کے لئے لڑ رہے ہیں لیکن آئین سٹائن کے لئے یہ خبر افسوسناک ہے کہ وہ اپنے سیاسی نظریات کا اظہار نہیں کر سکتا کیونکہ آپ کو علم ہے کہ وہ تو ایک کتا ہے۔