بڑی عمر میں ماں بننا زچہ بچہ کیلئے مفید: سائنسی تحقیق

Published on October 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,085)      No Comments

01لندن (یو این پی) عموماً کہا جاتا ہے کہ بڑی عمرمیں ماں بننے والی خاتون کا بچہ کمزور ہوتا ہے، لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق 40 سال سے زائد عمر میں ماں بننے والی خواتین کے بچے جسمانی اور جذباتی طور پر زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔ بائرک بیک یونیورسٹی آف لندن اور یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کی تحقیق میں سیاسی و سماجی طور پر معروف ایسی اہم خواتین کا تذکرہ کیا گیا ہے، جنہوں نے 40سال کے بعد بچوں کو جنم دیا۔ معروف گلوکارہ گیون سٹیفنی نے 44 سال کی عمر میں رواں برس، معروف اداکارہ ہیلے بیری نے 47 سال کی عمر میں گزشتہ سال جبکہ اُما تھورمن نے 42 سال کی عمر میں بچوں کو جنم دیا۔ اس تحقیق میں ماہرین نے 40سے زائد اور کم عمر رکھنے والی خواتین میں بچوں کی پیدائش کا تجزیہ کیا، جس میں انہیں معلوم ہوا کہ جو بچے 40 سال سے زائد عمر والی خواتین کے ہاں پیدا ہوئے وہ کم عمر والی ماﺅں کی نسبت زیادہ صحت مند تھے۔ تحقیق کے مطابق 40 سال سے زائد عمر والی خواتین کے بچے کم عمر ماﺅں کے بچوںکی نسبت 22 فیصد تک کم قدرتی حادثات کا شکار ہوئے اور ان بچوں کو کسی بھی بیماری کے باعث ہسپتال کا بھی کم منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے علاوہ بڑی عمر کی ماﺅں کے بچے جذباتی لحاظ سے بھی زیادہ طاقت ور ثابت ہوتے ہیں، کیوں کہ زائد عمر میں ماں بننے کا مطلب یہ بھی ہے کہ والدین کی ازدواجی زندگی انتہائی خوشگوار ہے۔ بڑی عمر کی ماﺅں کے بچوں میں بولنے کی صلاحیت بھی جوان ماﺅں کی نسبت بہتر پائی گئی۔ یہ تحقیق کرنے والے ماہرین میں سے ایک ماہر پروفیسر جیکولین برنز کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق حقائق پر مبنی ہے، جس میں ازدواجی عمر کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy