راولپنڈی ، مظفرآباد (یو این پی) بھارتی فوج نے عید الاضحی کے موقع پر بھی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت چار افراد’شہید‘ ہوگئے ۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق چارواہ سیکٹرمیں بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوبچوں اور ایک خاتون سمیت چارافراد شہید ہوگئے لیکن رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں ۔ شہداءمیں سلیمہ ، 10سالہ عدیل ، 4سالہ حمیداور65سالہ عبدالرزاق شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی طرف سے مزید اشتعال پیداکیاگیاہے اور فائرنگ کا دائرہ کار بڑھادیاگیاہے۔ بھارتی فورسز نے نکیال ، کیرالہ ، کوٹ کنیڑہ، ہاٹ سپرنگ ، جندروٹ،پونچھ اور درہ حاجی شیر سیکٹرمیں فائرنگ کی لیکن ان سیکٹرز میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یادرہے کہ آج ملک بھر میں عیدالاضحی منائی جارہی ہے اور اس سلسلے میں قربانیاں کی جارہی ہیں جبکہ ہندوگائے کی پوجا کرتے ہیں ۔