ٹوکیو (یواین پی) جاپان میں سمندری طوفان کے باعث اندرون ملک 600 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ٹوکیو کے علاقے میں فیری سروس بھی معطل ہے ۔اسی طرح ٹوکیو اورناگویا شہر کے درمیان تیز رفتار ریل گاڑیاں بھی بند کردی گئیں۔ جن علاقوں سے طوفان کے ٹکرانے کا خدشہ ہے وہاں سکولوں میں چھٹیاں کردی گئیں ۔ اس کے علاوہ 7 لاکھ افراد کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔