اسلام آباد (یواین پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کا تہیہ کر رکھا ہے اور ان کی مدد کیلئے عالمی ڈونرز بھی تعاون کر رہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر میں نے کمیٹی کے ارکان کہ ہمراہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے کیمپوں کا دورہ کیا اور ان کا بلند جذبہ دیکھا جو ملک کیلئے مزید قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں تاہم وہ اپنے گھروں کو واپس جانے کے بھی خواہشمند ہیں۔ ماروی میمن نے لوگوں سے کہا کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر آئی ڈی پیز کیلئے کپڑے اور گوشت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کو ہرممکن امداد فراہم کریگی۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کے امور کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رکھا جائے اور صوبائی حکومتوں کو بھی اسی جذبہ سے کام کرنا چاہئے۔