کراچی (یو این پی) کئی مرتبہ بہت اچھے کھانے بنتے ہیں لیکن معمولی سی غلطی کی وجہ سے پورے کھانے کا مزاکرکراہوجاتاہے ، ایسے میں چند غلطی پر غلطی نہ کرکے کھانے کو بچایاجاسکتاہے ۔
ٹوٹکے
گوشت ہمیشہ ہلکی آنچ پر پکائیے ،فریزر سے نکال کر کچھ دیر کیلئے باہر رکھیے تاکہ برف پگھل جائے پھر پکائیے۔
اکثر ذرا سی غلطی سے ہانڈی جل جاتی ہے اورخواتین فوراً پانی ڈال دیتی ہیں ،اس طرح سارے کچن میں جلنے کی بدبو پھیل جاتی ہے ایسا ہو تو اوپر اوپر سے بوٹیاں نکالیے دوبارہ مسالحہ بھون کر گوشت ڈالیے اور آدھا کپ دودھ ال دیں ، اس سے بالکل بدبو نہیں رہے گی۔
گوشت میں ذرا سی بو محسوس ہو تو فوراً ایک کپ پانی میں چھ چمچے سرکہ ملا کر گوشت کو اس میں بھگو دیں، پندرہ بیس منٹ بعد اسے نکال کر دھو کر پکائیں،بو غائب ہو جائے گی۔
سوپ کلیئر( Clear Soup)بنانے کے لیے یخنی اچھی طرح چھان لیں پھر سوتی کپڑے میں برف کے کیوب رکھیے ان کی پوٹلی بنا کر یخنی پر اچھی طرح پھیریے ،یخنی کا سارا چکنا پن پوٹلی پر لگ جائے گا اور بالکل صاف سوپ نکل آئے گا۔
گائے کا گوشت سخت ہو تو گلتا نہیں اگر اس پر تھوڑا سا کچا پپیتا لگا کر گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ پہلے رکھ دیا جائے تو گوشت جلدی گل جاتا ہے۔
ہانڈی میں نمک زیادہ ہو جائے تو گندھے ہوئے آٹے کی تین چار ٹکیاں بنا کر سالن میں ڈال دیں نمک کم ہو جائے گا۔ ہانڈی میں مرچ غلطی سے زیادہ پڑ جائے تو آپ پریشان نہ ہوں اس کا سارا گھی نتھار لیں دوسرا گھی ڈالیں سبزی ڈالنے سے بھی مرچ کم ہو جاتی ہے، لیموں نچوڑنے سے بھی مرچ کی تیزی کم ہو جاتی ہے۔
گھر میں جو روسٹ یا ہنٹر بیف بنائیں وہ جلدی خشک ہونے لگتا ہے، آپ موٹا کپڑا لے کر چار تہہ کر کے پانی میں بھگو کر نچوڑ کر روسٹ یا ہنٹر بیف لپیٹ کر فریج میں رکھیے کئی دن تک نرم رہے گا۔