مزاری اور کھوسے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے بیتاب، پی ٹی آئی کرپشن کی پیداوار کو گھاس نہیں ڈالے گی، شیریں مزاری

Published on October 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 598)      No Comments

News Photoset Rajanpurراجن پور (خرم شہزاد بُھٹہ سے ) پاکستان کی تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سابق نگران وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری اور سابق گورنر ذوالفقار کھوسہ تحریک انصاف جوائن کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں جبکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب شیر علی گورچانی حمزہ شہباز کے ساتھ ملکر زمینوں پر قبضے اور دھونس دھاندلی کی سیاست کو فروغ دیے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کی حمایت کرتے ہیں آئندہ الیکشن راجن پور کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA175 سے لڑوں گی ۔ عوامی تحریک کے ساتھ حکومت کے خلاف احتجاجی مہم کی کوارڈینیشن جاری رہے گی تا ہم آئندہ انتخابات میں ڈاکٹر طاہر القادری سمیت کسی بھی جماعت کے ساتھ الائنس بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کی اپنی رہائش گاہ پر راجن پور اور رحیم یار خان ، صادق آباد کے عامل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ن لیگی قیادت عوام کے میعار پر پورا اُترنے میں ناکام رہی ہے گزشتہ الیکشن میں دھاندلی کا واضع ثبوت یہ ہے کہ جو بھی حلقے کھولے گئے ہیں وہاں گڑ بڑ کلیئر نظر آئی ہے ۔ آئندہ انتخابات انتخابی اصلاحات کے نتیجے میں لائیں گے عوام پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں سے اتنا آگاہ ہو گئی ہے کہ آئندہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیگی ۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شیریں مزاری کے بھائی ولی خان مزاری ، بھتیجے حمزہ خان اور ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے سجادہ نشین پیر شاہ دین شاہ جیلانی بھی موجود تھے ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ سابق نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کو عام شہری کی حیثیت سے پارٹی جوائن کرنے کی صورت میں قبول کریں گے ورنہ اُن کی پارٹی میں شمولیت کے لیے مخالفت کی جائے گی کیونکہ سابق نگران وزیراعظم کے اپنے دور حکومت میں علاقہ کی فلاح کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے بلکہ اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی کے قیام کا اہم منصوبہ بھی ختم کرایا ۔ جبکہ اُن کے پوتے میر دوست محمد مزاری بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزارت میں رہے کر علاقہ کے لیے کچھ نہ کر سکے انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی میں نئے آنے والے پرانے سیاستدانوں کو سابقہ ریکارڈ چیک کر کے انہیں جماعت میں گھسنے دیا جائے گا سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کی فیملی بھی کرپشن کی ریٹائرڈ یافتہ ہے۔پی ٹی آئی اُسے قبول نہیں کرے گی ۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اُن کی جماعت کا ملتان میں آئندہ جلسہ کا بنیادی ایجنڈہ سرائیکی وسیب کے کسانوں کی حمایت میں ہے جس میں کپاس کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے دباؤ پر حکومت نے کپاس کی قیمتوں میں معمولی سا اضافہ کیا ہے جو کہ سیلاب متاثرہ کسانوں کے نا قابل تلافی کے نقصان کے ازالہ کے لیے غیر سود مند ہے انھوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے سرکاری 20 ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ کرایا ہوا ہے جبکہ ن لیگ کے مقامی بر سر اقتدار ٹولہ نے زمینوں اور اڈوں پر قبضے اور تھانہ کلچر کی سیاست کو فروغ دیا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی عوام سے کمٹ منٹ ہے کہ وہ بادشاہت کی سیاست کرنے والے وراثتی سیاستدانوں کا قلع قمع کر کے مہنگائی ، بیروزگاری ،غربت اور بد امنی کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی ۔ کرپشن سے پاک نئے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes